پی ٹی آئی کو اس وقت کوئی نہیں چھوڑ رہا ‘

لوگ ا س وقت اس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں،پارٹی عمران خان کی قیادت میں ہے‘ ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ جون 16:43

پی ٹی آئی کو اس وقت کوئی نہیں چھوڑ رہا ‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اس وقت کوئی نہیں چھوڑ رہا ‘ پی ٹی آئی میں لوگ ا س وقت شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی گفتگو ا کی اپنی رائے ہے ‘ پارٹی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے۔

ہفتہ کو ٹکٹوں کی تقسیم اور ایک سینئر رہنما کے پارٹی چھوڑنے کے عندیہ دینے کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت کوئی نہیں چھوڑ رہا۔

اس وقت لوگ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی گفتگو ان کی اپنی رائے ہے۔ فیصلہ کرنا عمران خان کے اختیار میں ہے۔ عمران خان ایک مقبول شخص ہیں کارکن عمران خان کے ساتھ ہیں ۔ لیڈر عمران خان ہے یہ بات کہنا درست نہیں کہ پارٹی تقسیم کا شکار ہے یا کوئی فرق پڑ رہا ہے۔ پارٹی عمران خان کی قیادت میں ہے۔

Your Thoughts and Comments