الیکشن ٹربیونل نے جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل خارج کر دی

ہفتہ جون 16:47

الیکشن ٹربیونل نے جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے این اے 127سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا تھاکہ جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی تصدیق شدہ نہیں جبکہایک کڑور پچیس لاکھ تینتالیس ہزار روپے کے نادہندہ بھی ہیں۔جمشید اقبال چیمہ نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپائے ہیں۔جمشید اقبال چیمہ آئین آرٹیکل 62 63پر پورا نہیں اترتے اس لئے ان کے کاغذات مسترد کیے جائیں۔ الیکشن ٹربیونل نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو بر قرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی۔