رانا مبشر اقبال اور سیف الملوک کھوکھر گروپ کے درمیان آٹھ سال بعد صلح ہو گئی

ہفتہ جون 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء)مسلم لیگ (ن) سے وابستگی رکھنے والی سیاسی شخصیات کے درمیان صلح ہو گئی ، رانا مبشر اقبال اور سیف الملوک کھوکھر گروپ کے درمیان گزشتہ آٹھ سال سے سیاسی عداوت چلی آرہی تھی ۔

(جاری ہے)

دونوں گروپوں کے رہنمائوں کی حاجی سخاوت ڈوگر کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوئی جہاںایک دوسرے سے گلے شکوے اور ناراضگیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا ۔دونو ں گروپوں میں صلح ہونے کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔