شاد باغ کے علاقے میں 15سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر گلہ دبا کر قتل کر دیا گیا

پولیس نے موقع سے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا

ہفتہ جون 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) شاد باغ کے علاقے میں 15سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر گلہ دبا کر قتل کر دیا گیا، پولیس نے موقع سے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 15سالہ توقیر شاد باغ کے علاقے میں قائم چمڑے کی فیکٹری میں ملازم تھا اور ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد فیکٹری میں ہی سو جاتا تھا۔ صبح کے وقت فیکٹری کے دیگر ملازمین نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق بظاہر نوجوان کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا تاہم اصل وجوہات پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آسکیں گی۔

متعلقہ عنوان :