25جولائی کو ہر ڈبے سے صرف شیر کی پرچیاں ہی نکلیں گی ‘حنا پرویز بٹ

ہفتہ 23 جون 2018 16:47

25جولائی کو ہر ڈبے سے صرف شیر کی پرچیاں ہی نکلیں گی ‘حنا پرویز بٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ 25جولائی کو ہر ڈبے سے صرف شیر کی پرچیاں ہی نکلیں گی ،ن لیگ وفاق اور پنجاب میں دوبارہ حکومت بنائے گی،اس مرتبہ کے پی کے دھرنہ پارٹی کا دھڑن تختہ ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک پارٹی میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام نے پانچ سالوں میں ن لیگ کی کارکردگی کو باغور دیکھا لیا ہے کون ملک دشمن ہیں اور کون ملک کو تقدیر بدلنے کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب مسلم لیگ ن کا قلع ہے یہاں سے مسلم لیگ ن جو بھی امیدوار کھڑے گی وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،میاں نواز شریف اور ان کی ٹیم نے پانچ سال بے لوث عوام کی خدمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے بے لوث ملک و قوم کی خدمت کی ہے ۔

ماضی میں کوئی حکومت بھی ملکی مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں رہی ۔مشرف اور زرداری نے مال بنائو پالیسی پر کام جاری رکھا ۔سی پیک اور گوادر پورٹ میاں نواز شریف کے قوم کو عظیم تحفے ہیں ان منصوبوں کے ثمرات ہماری آنے والوں تک پہنچیں گے۔اگر مسلم لیگ ن کو اللہ تعالیٰ نے دوبارہ عوام کی خدمت کا موقعہ دیا تو نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیحی ہو گی۔