مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے ظلم و ستم اور بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ،ْچوہدری محمد یاسین

حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے فوری کاروائی کرے ،ْوفود سے گفتگو

ہفتہ 23 جون 2018 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے ظلم و ستم اور بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔بھارتی افواج نے کریک ڈان کے نام پر پوری مقبوضہ وادی کو محاصرے میں لے کر سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کر کے ٹارچر سیلوں میں منتقل کر دیا ہے گزشتہ روز بھی بھارتی فوجیوں نے پانچ بے گناہ کشمیری شہید کر دہئے جس سے وادی بھر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ان مظالم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وہ مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی ہلاکتوں کے بارے میں خاموش تماشائی کا کردار ترک کر کے بھارتی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کو رکوائے دو بڑی ایٹمی طاقتوں کے درمیان یہ بڑا حل طلب مسئلہ ہے جس نے پورے جنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویش ناک رخ اختیار کر چکی ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ان مظالم کو رکوانے کے لئیاپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو بیرونی دنیا سے چھپانے کے لئے انٹرنیٹ سمیت تمام رابطیمنقطہ کر دیے ہیں جس سے وہاں پر ہونے والے مظالم کی خبریں بین القوامی میڈیا تک نہیں پہنچتی انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کے متعلق کمیشن بنانے کی جو تجویز دی ہے اس پر فوری عمل درآمد کروایا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر کی اس صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری کارواء کرے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب اقوام متحدہ کے اراکین سے رابطہ کر کے اس کا فوری حل نکالنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔