سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف 4ہفتہ کے دورہ پر برطانیہ اور امریکہ روانہ

ہفتہ جون 16:52

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف گذشتہ روز چار ہفتہ کے دورہ پر برطانیہ اور امریکہ کے دورہ کے لیے روانہ ہوگئے۔ اسلام آباد ائر پورٹ سے ان کے عزیز و اقارب نے ان کو الوداع کیا ۔

(جاری ہے)

چودھری محمد اشرف اسلام آباد سے برطانیہ اور پھر بعدازاں امریکہ کا دورہ بھی کرئینگے۔ چودھری محمد اشرف برطانیہ اور امریکہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی اور برطانوی ممبر پارلیمنٹ سے ملاقات کر کے ان کو مسئلہ کشمیر اور بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پرجاری ظلم سے بھی آگاہ کرئینگے۔