سردار ظفر کی کمشنر انکم ٹہکس میرپور تعیناتی خوش آئند ہے‘وہ پہلے بھی میرپور میں اپنے فرائض ادا کر چکے ہیں

انجمن تاجراں ہول سیل ایسوسی ایشن کے مرکزی تاجر رہنما چودھری ممتاز کا بیان

ہفتہ 23 جون 2018 16:59

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) انجمن تاجراں ہول سیل ایسوسی ایشن کے مرکزی تاجر رہنما چودھری ممتاز نے کہا کہ سردار ظفر کی کمشنر انکم ٹہکس میرپور تعیناتی خوش آئند ہے۔وہ پہلے بھی میرپور میں اپنے فرائض ادا کر چکے ہیں۔ ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

چودھری ممتاز نے کہا کہ میرپور میں تاجروں اور شہریوں میں انکم ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات و تحفظات کو نئے تعینات ہونے والے انکم ٹیکس کمشنر ضرور دور کریں گئے۔

انہوں نے کہا سردار ظفر شہریوں اور حکومت کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کریں گئے۔ان کی تعیناتی سیشہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔چودھری ممتاز نے کہا ضلع میرپور تارکین وطن کا شہر ہے اور سب سے زیادہ ریونیو اکٹھا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :