کراچی میں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو فیول کی سپلائی بحال کردی

ہفتہ 23 جون 2018 16:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) کراچی میں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو فیول کی سپلائی بحال کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ فائر بریگیڈ واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ڈیزل کی فراہمی روک دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کے ایم سی کی جانب سے پی ایس او کو واجبات کی ادائیگی کی یقین دھانی پر فیول سپلائی بحال کی گئی۔ متاثرہ فائر اسٹیشنز میں سائیٹ، بلدیہ، اورنگی، گلشنِ اقبال، بولٹن مارکیٹ کے فائر ٹینڈرز شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :