نادرا نے خواجہ سرئو اں کے شناختی کارڈز بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا

ہفتہ جون 17:03

نادرا نے خواجہ سرئو اں کے شناختی کارڈز بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) نادرا نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے احکامات کے بعد خواجہ سرا ئو ں کے شناختی کارڈز بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق خواجہ سراں کے شناختی کارڈز بنانے کے لئے موبائل وین فانٹین ہا ? س پہنچ گئی، خواجہ سرا موبائل وین سے 30 جون تک شناختی کارڈ بنوا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

فانٹین ہا ئو س میں رجسٹرڈ خواجہ سراں کی تعداد 750 سے زائد ہے ایڈمن فانٹین ہاس کا کہنا ہے کہ فاونٹین ہا ئو س میں خواجہ سرا ئو ں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کیمپ بھی لگا دیا گیاہے، جہاں خواجہ سرا ئو ں کو مفت معائنے اور ادویات کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اس کے علاوہ فانٹین ہائو س کی جانب سے رجسٹرڈ خواجہ سراں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔