فلسطین، پر امن واپسی مارچ پر صیہونیوں کا ظلم،

اندھا دھند فائرنگ سے 206افراد زخمی، عالمی برادری خاموش تماشائی

ہفتہ 23 جون 2018 17:05

رملہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) فلسطینیوں کے پر امن واپسی مارچ پر صیہونیوں نے ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے، پر امن فلسطینیوں کو اندھا دھند فائرنگ کر کے 206 افراد کو زخمی کر دیاعالمی برادری خاموش جبکہ امریکا اسرائیل کی حمایت میں مصروف ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کرکے 200 سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر کل غزہ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 206 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ گذشتہ 13ہفتے سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو چالیس تک پہنچ گئی ہے جبکہ پندرہ ہزار فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے تین سو تیس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔