بھارت، اسکول سے 9thکلاس کے طالبعلم کی نعش برآمد

طالب علم کے بیگ سے چاقو کے علاوہ مرچ پاوڈر کا پانی بھی برآمد،پولیس

ہفتہ 23 جون 2018 17:05

احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) بھارتی ریاست گجرات میں اسکول میں 9thکلاس کے طالب علم کو قتل کر دیا گیا، طالب علم کے بیگ سے چاقو کے علاوہ مرچ پاوڈر کا پانی بھی برآمد ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاستگجرات کے وڈودرا کے اسکول میں نویں کلاس کے طالب علم کی خون میں لت پت لاش ملنے سے افرا تفری پھیل گئی۔اس کے پیٹ میں گہرے زخم پائے گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورنسک افسر ان نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ یہ واقعہ منصوبہ بند قتل معلوم ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

طالب علم کے بیگ سے چاقو کے علاوہ مرچ پاوڈر کا پانی بھی برآمد ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں دہلی سے ملحق علاقے گروگرام میں واقع ایک پرائیویٹ اسکول کے باتھ روم کے باہر سے طالب علم کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

اس کے گلے پر گہریزخم کے نشانات تھے۔ اس معاملے کی جانچ کے دوران پولیس نے بس کنڈکٹر کو ملزم قراردیا تھا۔ پولیس کے مطابق بس کنڈکٹر نے طالب علم کو قتل کیا تھا۔تاہم سی بی آئی کی تحقیقاتی رپورٹ میں واضح ہوا کہ اسکول میں ہی پڑھنے والے 16 سالہ طالب علم ہی نے بچے کو قتل کیا تھا۔ اس معاملے میں جوینائل جسٹس بورڈ نے نابالغ ملزم پر بالغ کی طرح کیس چلانے کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :