مقبوضہ کشمیر : زخمی کشمیر ی نوجوانوں کی حالت تشویشناک

ہفتہ جون 17:05

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے سریگفوارہ میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا اٹھارہ سالہ نوجوان شاہد نذیر صورہ ہسپتال سرینگر میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صورہ ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے ذرائع ابلا غ کے نمائندوں کو بتایا کہ شاہد نذیر کا سرگولی لگنے سے شدید زخمی ہوہے اور حالت ابتر ہونے کی وجہ سے اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ گزشتہ روززخمی ہونے والے مزید پانچ نوجوانوں کا ہسپتال میںعلاج کیا جا رہا ہے۔ صورہ ہسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق اے جان نے مزید کہا کہ پیلٹ لگنے سے زخمی ہونے والے ایک چوبیس سالہ نوجوان عبدالمجید جسے گزشتہ ہفتے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا کی حالت بھی تاحال خطرے سے باہر نہیں ہے۔