محکمہ شاہرات نیلم کے نا اہل انتظامی آفیسر کی غفلت لاپرواہی باعث مالی سال2017/2018کے بجٹ سی48کروڑ خرچ نہ کرسکے ‘اپنی ناکامی چھپانے کے لیئے بوگس ادائیگیاں کا دھندہ شروع کردیا

ہفتہ 23 جون 2018 17:06

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) محکمہ شاہرات نیلم کے نا اہل انتظامی آفیسر کی غفلت لاپرواہی کے باعث مالی سال2017/2018کے بجٹ سی48کروڑ خرچ نہ کرسکے اپنی ناکامی چھپانے کے لیئے بوگس ادائیگیاں کا دھندہ شروع کردیا محکمہ پر قابض پانچ کے ٹولے نے محکمہ کو دیوالیہ بنا دیامحکمہ تباہی کے دہانے پر شاہرائے نیلم، رابطہ سڑکوں کی پختگی و بہترگی کے لیئے آنے والے فنڈزمیں بڑے پیمانے پر خرد برد کا انکشاف،محکمہ شاہرات میں ورکچارج ملازمین کے نام پر بوگس ادائیگیوں کا سلسلہ جاری۔

محکمہ کے آفیسران کی ٹھیکداروں کے ساتھ ساز باز کرکے جاریہ منصوبہ جات میں ناقص ،غیر معیاری میٹریل کا استعمال کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

مہتمم شاہرات کی غفلت لاپرواہی کے باعث گزشتہ مالی سال کے بجٹؐ میں ایم ایل اے صوابدید پر منظور شدہ 10کلو میٹر رابطہ سڑکوں کی تعمیر بھی نہ کی جاسکی نیلم ویلی میں رابطہ سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں محکمہ شاہرات کی مشینری سرکاری ڈیزل پر پرائیویٹ ٹھیکداروںکے استعمال میں گزشتہ دو سال سے محکمہ شاہرات نیلم کی کارکردگی صفر ہے سیاحتی سیزن عروج پر ہے شونٹھر ویلی، رتی گلی جھیل روڈ ، سرگن بکوالی، دودحنیال ٹھنڈا پانی روڈ سمیت دیگر سب ویلیز کی سڑکیں بحال نہیں ہوسکیں سیاح سب ویلیز کی سیر وتفریع کرنے سے قاصر ہیں ،ناقص پالیسیاں اور ناقص حکمت عملی کے باعث شاہرات نیلم تباہی کے دہانے پر

متعلقہ عنوان :