آٹھمقام سیل ڈپو پر لکڑی نیلامی بھاری کمیشن کے عوض من پسندٹھیکدران کو دیدی گی لکڑی کی نیلامی کے لیئے مشتہر شدہ تاریخ پر شدیدبارش تھی جس کا بہانہ بناکر بولی پر آئے ہوئے ٹھیکداروں کو زبانی طور پر بتایا گیا کہ بولی منسوخ ہوگی

ہفتہ جون 17:06

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) آٹھمقام سیل ڈپو پر لکڑی نیلامی بھاری کمیشن کے عوض من پسندٹھیکدران کو دیدی گی لکڑی کی نیلامی کے لیئے مشتہر شدہ تاریخ پر شدیدبارش تھی جس کا بہانہ بناکر بولی پر آئے ہوئے ٹھیکداروں کو زبانی طور پر بتایا گیا کہ بولی منسوخ ہوگی ہے آئندہ تاریخ کا اعلان بذریعہ اخبار کیا جائے گا ٹھیکدار اس انتظار میں تھے کہ دوبارہ بولی مشتہر کی جائے گی مگر محکمہ نے اپنے منظور نظر دلپذیر عباسی ،وکیل اعوان30الاٹیںدے دیں زرائع کیمطابق جس تاریخ کو بولی منسوخ کی اسی تاریخ کو دوبارہ بذریعہ نوٹس صرف دو ٹھیکداروں کو مطلع کیا جنہوں نے من پسند ریٹ کے تحت لکڑی کی 30الاٹیں حاصل کرلی بقیہ ٹھیکداروں کا حق تلفی پر شدید احتجاج وزیر اعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے جاگراں رینج آفس کا ریکارڈ فورا ضبط کیا جائے فارم 17اور نقشہ 25کی بک فی الفور ضبط کرتے ہوئے تحقیقات کی جائیں خفیہ طور پہ اتنی لکڑی دو ٹھیکدارکو کیسے ملی۔

متعلقہ عنوان :