محکمہ برقیات اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کر رہا ہے ‘میٹر کی سیکورٹی فیس اٹھارہ سو روپے ہے جبکہ علاقہ میں اکثر میٹر خراب ہیں اور سست روی سے چل رہے ہیں ‘ترجمان محکمہ برقیات جورا

ہفتہ جون 17:06

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) ترجمان محکمہ برقیات جورا نے کہا ہے محکمہ برقیات اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کر رہا ہے میٹر کی سیکورٹی فیس اٹھارہ سو روپے ہے جبکہ علاقہ میں اکثر میٹر خراب ہیں اور سست روی سے چل رہے ہیں ایک صارف جتنی بجلی استعمال کرتا ہے اس کی پوری ریڈنگ میٹر نہیں دئے رہا جس کی وجہ سے بعض صارفین کو اس حساب سے بل دی جاتی ہے جبکہ جس صارف کا ڈیجیٹل میٹر لگا ہوا ہے اس کو ریڈنگ سے ہٹ کر زائد یونٹس آئی ہوں تو محکمہ درستگی کا پابند ہے مگر چند صارفین ایسے ہیں جو درستگی کروانا ہی نہیں چاہتے وہ اس انا پہ اڑئے ہوئے ہیں غلطی ہوئی کیوں محکمہ برقیات نیلم اپنے صارفین کی خدمت کے لیے کوشاں ہے جن صارفین کو کسی طرح کی بھی شکایت ہے تو وہ آفس جورا میں آئے اور درستگی کروا لے ۔

متعلقہ عنوان :