عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے‘ آئین و قانون کی روشنی میںقادیانیوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگائی جائے‘ پاکیزگی نصف ایمان ہے‘ نماز فرض ہے ہمیں نماز پڑھنے سے پہلے وضو کے فرائض سے آگاہ ہونا ضروری ہے

جمعیت علما ء مشائخ آل جموں و کشمیر کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی کی بات چیت

ہفتہ 23 جون 2018 17:07

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) جمعیت علما ء مشائخ آل جموں و کشمیر کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ آئین و قانون کی روشنی میںقادیانیوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگائی جائے ۔ پاکیزگی نصف ایمان ہے۔ نماز فرض ہے ہمیں نماز پڑھنے سے پہلے وضو کے فرائض سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔

پاکیزہ رہنا اللہ تعالیٰ کو پسند ہے اور باوضو رہنا سب سے اچھا عمل ہے۔حضور نبی اکرم ؐکی تو قیر عظمت اور اسلام کی سر بلندی کیلئے ہمارے خون کاآخری قطرہ بھی حاضر ہے ۔اولیاء کرام نے حضور نبی اکرم ؐ کی تعلیمات پر عمل کیا اور پوری دُنیا میں یہی پیغام پہنچایا۔ پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لیے تمام مذہبی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا وقت کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے کہا ولی اللہ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی ہم برائیوں اور پریشانیوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔حضر ت قبلہ پیرسائیں محمدرکن الدین ؒ سے لاکھوں لوگوں نے ان کی زندگی میں روحانی فیض حاصل کیا۔ اولیاء اللہ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیںوہ اللہ کے درویش تھے سازی زندگی زہدوتقوی میں بسر کی آزادکشمیر اور پاکستان بھر میں دینی مدارس اور مساجد قائم کر کے دین کی حقیقی معنوں میں خدمت کی جو رہتی دنیا تک یا درکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :