سماجی بہبود کے ملازمین 25جون کو احتجاج کرینگے ‘بھرپور تیاریاں

مختلف ملازم تنظیموں کی طرف سے حمایت‘ بھوک ہڑتال کیمپ لگائیںگے‘ ملازمین کا اعلان

ہفتہ 23 جون 2018 17:07

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) سماجی بہبود و ترقی نسواں کے ملازمین کے 25جون کو ہونیوالے احتجاج کی تیاریا ں بھرپور تیاریاں‘ مختلف ملازم تنظیموں نے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی ۔

(جاری ہے)

ملازمین 25جون 2018سے احتجاج کا آغاز کرینگے ،3سو سے زائد ملازمین کی مستقلی تک احتجاج جاری رہے گا،ایڈھاک ملازمین نے بچوں سمیت سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کیا ہے ،ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں 13سال کے خوار کیا جارہا ہے اور بار بار مستقل کیے جانے کی یقین دہانی کروائی جا رہی ہے لیکن یقین دہانی کے بعد ابھی تک ہمیں مستقل نہیں کیا جارہا اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بچوں سمیت مرکزی ایوان صحافت کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ لگائیںگے اور جب تک ہمیں مستقل نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہم احتجاج پر رہیں گے ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیر سماجی بہبو د و ترقی نسواں محترمہ نورین عارف نے بھی مستقل کیے جانے کی یقین دہانی کروائی مگر محکمہ اس میں رکاوٹ بنا ہوا ہے ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں 13سال سے وعدہ کیا جارہے مستقل کرینگے گے ابھی یہ وعدے وفا نہیں ہو سکا اب محکمانہ رویے سے تنگ ہو کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ،یاد رہے کہ آزاد کشمیر ملازمین کی دو بڑی تنظیموں ایپکا اور غیر جریدہ نے بھی ایڈھاک ملازمین کے احتجاج کی حمایت کر رکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :