کسی کی عزت نفس کومجروح نہ کریں ، کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ،ڈی پی او سرگودھا

ہفتہ جون 17:16

سرگودھا۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) کسی کی عزت نفس کومجروح نہ کریں ، کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔ان خیالات کا اظہار نے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا محمد زبیر دریشک نے سب ڈویژنل پولیس آفیسرزکے ساتھ تعارفی ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تمام لوگ قانون کی نظر میں برابر ہیں کسی کی عزت نفس کو مجروح نہ کریں ، اپنے دفاتر میں آنے والے سائلین سے خندہ پیشانی سے پیش آئیں اس کے ساتھ ساتھ گشت کے نظام کو بہتر بنائیں، مجرمان اشتہاریوں کے ریڈ ورانٹ حاصل کیے جائیں اور ہیڈ منی کے کیسز بروقت بھجوائے جائیں ۔

قتل ، ڈکیتی ، راہزنی کے مقدمات میں نامعلوم ملزمان ٹریس ہو کر گرفتارہونے کی صورت میں شناخت پریڈ کروائیں ،سنگین وقوعہ ہونے کی صورت میں سب ڈویژنل پولیس آفیسرزاور ایس ایچ ا وخود موقع پر جائیں، نقب زنی کی واردات کے انسداد کے لیے ریکارڈر اشخاص کے خلاف بھرپور کاروائی کریں ۔ انہوںنے مزید کہاکہ جنرل ہولڈ اپ کے دوران زیادہ سے زیادہ کارروائی کریں ،ہر سب ڈویژنل پولیس آفیسر ہفتہ میں دو دن اپنے سرکل میں سرچ آپریشن کرے،،کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ، سچ بولیں جھوٹ بولنے کی صورت میں رعایت نہیں ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :