ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن کی زیرِ صدارت نجی ہوٹل میں محکمہ مال کے آفسیر واہلکاران کا اجلاس

اجلاس میں محکمہ مال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

ہفتہ جون 17:13

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن کی زیرِ صدارت نجی ہوٹل میں محکمہ مال کے آفسیر واہلکاران کا اجلاس جس میں محکمہ مال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ مال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن کی سربراہی میں محکمہ مال کے افسران و اہلکاران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ، اسسٹنٹ کمشنر صاحبان ،تحصیلدار صاحبان ، نائب تحصیلدار صاحبان گردوران ، جملہ پٹواریان نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن نے آفسیران کو ہدایت جاری کی کہ عوام کو بروقت سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام محکمہ مال کی کارکردگی سے مزید مطمین ہوں عوامی شکایات کا ازالہ فل فور کیا جانا مقصود ہے جس کے لیے آفیسران سمیت ماتحت عملے کو بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن کا مذید کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ریوینو ریکارڈ کا اپ ڈیٹ ہونا اس لیے بھی ضروری ہے کہ اس سے کام کی انجام دہی میں آسانی ہوگی جس سے عوام کو ریلیف میسر آ سکے گا

متعلقہ عنوان :