جولائی کو پاکستان کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے بلا شرکت غیر حکومت بناتے ہوئے نئے پاکستان کی بنیاد رکھے گی

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر چھ سید تبریز کاظمی کا انٹرویو

ہفتہ جون 17:13

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) 25جولائی کو پاکستان کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے بلا شرکت غیر حکومت بناتے ہوئے نئے پاکستان کی بنیاد رکھے گی۔آزاد حکومت مدت پوری کرتی نظر نہیں آتی۔جلد دھاندلی کی پیدوار حکومت اپنے انجام کو پہنچے گی۔ 13ویں آئینی ترامیم خوش آئند مگر بدوں مشاورت کی گئی ترامیم سے آزاد حکومت کو لینے کے دینے پڑ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں برسر اقتدار آکر مسئلہ کشمیر کے حل سمیت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرے گی۔آزاد کشمیر میں ہائیڈل اور سیاحت کے پوٹیشنل کو بروے کار لاتے ہوئے آزاد خطہ کو معاشی اعتبار سے خود مختار بنایا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر چھ سید تبریز کاظمی نے صحافیوں کو تفصیلی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالیہ عام انتخابات میں عوام کرپٹ، بددیانت ٹولے سے نہ صرف جان چھڑوائیں گے بلکہ دوجماعتی نظام کا خاتمہ کرتے ہوئے سیاست اور حکومت پرسنل درنسل قابض ٹولے کو بھی شکست دیتے ہوئے عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کو کامیاب بنائیں گے۔۔عمران خان کا 100نکاتی ایجنڈے پر مشتمل منشور ملک کی خوشحای کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔

پی ٹی آئی اقتدار میں آکر نہ صرف 70سالوں سے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس خزانے آمرہ میں جمع کروائے گی بلکہ تعلیم صحت روزگار جیسے بنیادی مسائل پر بھرپور توجہ دے گی۔بیرونی ممالک کے سرمایہ کاروں کو ملک کے اندر انوسٹمنٹ اور تحفظ فراہم کرنے کا ماحول بنایا جائیگا۔آزاد خطہ سے بے روزگاری غربت پسماندگی جہالت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سربراہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری واحد کشمیری لیڈر ہیں جو اپنی گرہ سے اخراجات کر کے مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پر اجاگر کر رہے ہیں۔جتنا مسئلہ کشمیر پر بیرسٹر سلطان محمود نے کام کیا ہے اتناقومی کشمیر کمیٹی سمیت آزاد حکومت کے ذمہ داران بھی نہیں کر سکے۔۔حلقہ نمبر چھ پی ٹی آئی کا مضبوط قلعہ بن گیا ہے آئے روز کا سینکڑوں کارکنان اپنی جماعتوں سے دستبردار ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں جو عوامی پذیرائی اور کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔