برادری کے اتحاد و اتفاق کو توڑنے کی سازشیں کرنے والوں کو اپنی کوششوں میں کامیاب نہیں ہونے دینگے

برادری کے سرکردہ شخصیات پر مشتمل جرگہ پر حملہ کرکے صلح صفائی کی کوششوں کو ناکام بنانے کی سازش کی گئی

ہفتہ 23 جون 2018 17:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) برادری کے اتحاد و اتفاق کو توڑنے کی سازشیں کرنے والوں کو اپنی کوششوں میں کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ برادری کے سرکردہ شخصیات پر مشتمل جرگہ پر حملہ کرکے صلح صفائی کی کوششوں کو ناکام بنانے کی سازش کی گئی ۔ زخمی بھی ہم ہوئے اور تین دن بعد من گھڑت پرچہ بھی ہمارے خلاف کروادیا ۔ تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ پر اعتماد ہے ۔

برادری میں اتحادو اتفاق کی کوششیں آئندہ بھی جاری رکھیں گے ۔ انسپکٹر جنرل پولیس ہمیں من گھڑت مقدمہ میں ملوث کرنے کا نوٹس لیں ۔ ان خیالات کا اظہار نمبردار محمد اقبال اعوان ، ملک صفدر علی اعوان ، عاصم سلیم اعوان ، ٹھیکیدار محمد نذیر اعوان ، ٹھیکیدار محمد سرفراز اعوان ، محمد منظور اعوان ،اور دیگر نے مرکزی ایوان صحافت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہم برادری کے نامزد جرگہ دار ہیں ۔ ہمیں پوری برادری کا اعتماد حاصل ہے ۔ رشید اعوان عادی نشے باز ہے اور کسے کے کہنے پر آکر وہ برادری میں پھوٹ ڈالنے کی سازش کا مرتکب ہے ۔ ہم ہر وقت صلح صفائی کیلئے تیار ہیں ۔ زخمی ہونے کے باوجود مصالحت کی جانب گامزن رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تین دن بعد ایف آئی آر میں نامزد خاتون کے حق میں ہمارے خلاف جھوٹہ پرچہ کروانے والے عناصر کو بے نقاب کیا جائے ۔ اگر خاتون زخمی ہوئی تھی تو اس کا میڈیکل کہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کام جوڑنا ہے توڑنا نہیں ۔ برادری کے اتحاد و اتفاق پر آنچ نہیں آنے دینگے ۔