Live Updates

تحریک انصاف آزاد کشمیر حلقہ 3 سہنسہ کے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد اخلاق نے حلقہ میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف 25 جون کو احتجاج کی کال دیدی

ہفتہ 23 جون 2018 17:13

سہنسہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر حلقہ 3 سہنسہ کے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد اخلاق نے حلقہ میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف 25 جون کو احتجاج کی کال دے دی سیاسی و سماجی حلقوں نے احتجاجی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

گرڈاسٹیشن کا قیام کم وولٹیج کا خاتمہ، بجلی کے موجودہ بوسیدہ نظام کی مرمت، سہنسہ کے لیے منظور شدہ گریٹر واٹر سپلائی پر عمل درآمد ،تمام رابطہ سڑکوں کی بحالی جو کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں اور محکمہ جنگلات کی مجرمانہ غفلت ،کروڑوں روپے کے جنگلات جو جل کر خاکستر ہو گئے ہیں کے خلاف تحریک انصاف جموں چوک سہنسہ میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی جس کی قیادت سابق امید وار اسمبلی چوہدری اخلاق کریں گے ۔

احتجاجی کال پر عوام نے بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرا دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات