کشمیری بھارتی فوج کی طرف سے نہتے عوام کے خلاف فوجی طاقت کے اندھے استعمال کے آگے جھکیں گے نہیں اور نہ ہی حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے

مسلم کانفرنس کے رہنماء سردار مختار احمد عباسی کا مقبوضہ کشمیر میں 5کشمیر ی نوجوانوں کی شہادت پر مذمتی بیان

ہفتہ 23 جون 2018 17:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے رہنماء سردار مختار احمد عباسی نے مقبوضہ کشمیر میں 5کشمیر ی نوجوانوں کی شہادت پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ کشمیری بھارتی فوج کی طرف سے نہتے عوام کے خلاف فوجی طاقت کے اندھے استعمال کے آگے جھکیں گے نہیں اور نہ ہی حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

کشمیر کی لازوال قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ملک کے اندر اور سرحدوں پر پاکستان کی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے استعفیٰ سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد جمہوری عمل کا تاثر دے رکھا ہے جبکہ حقائق یہ ہیں یہ دنیا کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے نام نہاد انتخابات اقوام متحدہ کی قراردادوں کا نعیم البدل نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا۔کشمیریوں نے اپنی آزادی کیلئے لاکھوں جانوں کی قربانی دی ہے۔لاکھوں نوجوان شہید،اربوں روپے کی پراپرٹی تباہ اور خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی،بین الاقوامی برادری کے منہ پر اور نام نہاد جمہوریت بھارت کے منہ پر بھی طمانچہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنے دوہرا معیار ختم کرنا ہو گا۔

وگرنہ اقوام متحدہ کی ساکھ تو تباہ ہو چکی ہے آنے والے وقت میں یہ ادارہ دیگر قوموں کیلئے بھی ناقابل اعتبار ہو جائیگا۔انہوں نے کہا کہ صحافی شجاعت بخاری نے حق اور سچ کیلئے اپنی جان کی قربانی دی ہے اور ان کا لہو رنگ لا کر رہے گا اور شجاعت بخاری کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے عالمی برادری خاموشی توڑنے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دلائے۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہر مکتبہ فکر کو نشانہ بنانے کے ساتھ دانشوروں اور قلمکاروں کا نشانہ بنانا شروع کر رکھا ہے شجاعت بخاری کشمیریوں کی آواز تھے ان کی شہید کر کے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کی گی ہے ۔شجاعت بخاری بہادر صحافی تھا اس کا خون رنگ لائے گا عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے بھارت مقبوضہ وادی میں گورنر راج نافذ کر کے ورند قتل و غارت کرنا چاہتا ہے