Live Updates

پارٹی صدر لطیف اکبر کی قیادت میں پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم پوری قوت سے چلائیں گے

پیپلزپارٹی آزادکشمیر ڈویژن مظفرآباد کے سابق سیکرٹری جنرل سابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ اسد حبیب اعوان کا بیان

ہفتہ 23 جون 2018 17:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ڈویژن مظفرآباد کے سابق سیکرٹری جنرل سابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ اسد حبیب اعوان نے کہا ہے کہ پارٹی صدر لطیف اکبر کی قیادت میں پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم پوری قوت سے چلائیں گے جنرل مشرف کا واجپائی کی لاہور آمد پر بطور وزیر اعظم نواز شریف کا کشمیر کاذکر نہ کرنے اور سردخانے میں ڈالنے کا انکشاف ثابت کرتا ہے نوازشریف تحریک آزادی ختم کرکے کشمیربھارت کے حوالے کرنا چاہتا تھا مشرف کے نواز شریف دور میں پاکستان سے پانچ ارب ڈالر بھارت منتقل کرنے جیسے انکشافات قوم وملت کشمیریوں کیلئے نوشہ دیوار ہیں اسد حبیب اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کو سب غیر سنجیدہ شخص قرار دے چکے ہیں ایک تحریک انصاف بے انصافیوں کے بھنور میں پھنس چکی ہے جسکا تاریک مستقبل سب کو نظرآرہا ہے ملک کی حقیقی نوجوان قیادت بلاول بھٹو ہیں جنکی قیادت میں عوامی راج واپس آئے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات