پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ایک مرتبہ پھر میشا شفیع پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا 4
علی ظفر نے میشا شفیع پر 100 کروڑ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جون 2018 17:23
(جاری ہے)
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی علی ظفر نے میشا شفیع کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔
علی ظفر نے اپنے وکلاء کے ذریعے میشا شفیع کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔ علی ظفر کے قانونی نوٹس کے جواب میں میشا شفیع نے بھی ان کو ایک نوٹس بھجوادیا ، یہ نوٹس میشا شفیع کی وکلا ٹیم کی جانب سے علی ظفر کو بھجوایا گیا۔نوٹس کے جواب میں کہا گیا کہ علی ظفر پرعائد کیے جانے والے تمام الزامات درست ہیں،الزامات کے پیچھے کسی قسم کی کوئی سازش نہیں ہے۔ میشا شفیع نے نوٹس کے جواب میں کہا کہ علی ظفر نے مجھے کام کے دوران ہراساں کیا۔ نوٹس میں مزید کہا گیاکہ علی ظفر غلطیوں کا اعتراف کر کے لیگل نوٹس واپس لیں اور معافی مانگیں۔ یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ ، ماڈل اور گلوکارہ میشا شفیع نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پاکستانی گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں میشا شفیع نے بتایا کہ کس طرح ان کے ساتھ کام کرنے والے گلوکار علی ظفر نے انہیں جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ سب اس لیے کہہ رہی ہوں کیونکہ اب میرا ضمیر مجھے خاموش رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔ میں ایسے معاملات پر خاموشی کے کلچر کو توڑنا چاہتی ہوں، انہوں نے کہا کہ اگر ایسا مجھ جیسی خاتون کے ساتھ ہو سکتاہے تو انڈسٹری میں آنے والی اور آنے کی خواہش رکھنے والی کسی بھی خاتون کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ اس معاملت پر بولنا مشکل ہے لیکن خاموش رہنا کسی طور درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جنسی ہراسگی کا سامنا ایک خوبرو اور جوان لڑکی ہونے پر نہیں کیاگیا بلکہ مجھے اس سب کا سامنا تب کرنا پڑا جب میں خواتین کے حقوق کے لیے آواز اُٹھاتی ہوں، جب میں دو بچوں کی والدہ ہوں۔میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تو علی ظفر نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے قانونی راستی اپنانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دونوں کے مابین قانونی جنگ شروع ہو گئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.