ْاے سی رائیونڈ کی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی ،48کنال 8مرلہ زمین واقع موضوع رائے کو واگزار کروالیا

ہفتہ 23 جون 2018 17:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ نے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کر کے صوبائی حکومت کی 48کنال 8مرلہ زمین واقع موضوع رائے کو واگزار کروالیا۔کاروائی اے سی رائیونڈ کی نگرانی میں کی گئی۔

(جاری ہے)

قبضہ کرنے والے غلام مصطفی اور محمد شفیع کے خلاف کاروائی عمل میںلائی جا رہی ہے۔علاوہ ازیںضلعی انتظامیہ نے میانی صاحب قبرستان میں قبضہ مافیا کے خلاف مسلسل پانچ گھنٹے آپریشن جاری کر کے میانی صاحبقبرستان میں بنائے گئے 24احاطوں کی دیواروں کو مسمار کر دیا اور تقریبا20کنال جگہ کو واگزار کر والیا۔ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق نے بتایا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں بھی آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :