پیپلز پا رٹی نے ہمیشہ اصو لو ں کی سیا ست کی ، آئین کی با لا دستی ، قانو ن کی حکمرانی اور ملکی بقاء کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے ،ْمیر چنگیز خان جمالی

ادا روں کے احترام اور ان کے کام میں کبھی مداخلت نہیں بلکہ تما م اداروں کو آئینی حدو د کے مطا بق چلا یا ہے ،ْخطاب

ہفتہ جون 17:36

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) پا کستان پیپلز پا رٹی کے رہنما ء حلقہ این ای261سے نا مز د امیدوار میر چنگیز خان جما لی نے کہا ہے کہ پیپلز پا رٹی نے ہمیشہ اصو لو ں کی سیا ست کی ہے اور آئین کی با لا دستی ، قانو ن کی حکمرانی اور ملکی بقاء کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے ادا روں کے احترام اور ان کے کام میں کبھی مداخلت نہیں بلکہ تما م اداروں کو آئینی حدو د کے مطا بق چلا یا ہے آنے ولا دور پیپلز پا رٹی کا ہو گا نواز شر یف اور اسکی جما عت نے ملک کو نا قابل تلا فی نقصان پہنچا یا اور ملک کو مقروض بنا ڈالا لیکن پیپلز پارٹی بر سر اقتدار آکر ملک کی معیشت کو مضبوط کر یگی کیو نکہ ملک کو بحرانو ں سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکا ل سکتی ہے یہ بات انہو ں نے ڈیرہ اللہ یار میں پی پی جعفرآباد کے جنرل سیکرٹر ی کا مر یڈ گل کھو سہ کی رہا ئش گا ہ پر کا ر نر میٹنگ سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی اس مو قع پر پی پی نصیر آباد ڈویژن کے انفار میشن سیکر ٹر ی خا لد حسین دھر پا لی ، پی پی جعفرآباد کے صدر وز یر عمرانی ، نور حسن بگٹی ، غلام محمد کٹو ہرڈاکٹر حبیب اللہ پٹھان،حق نواز ودیگر بھی مو جود تھے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے جمہو ریت کے فروغ کیلئے طویل جدو جہد کی اور لا زوال قر با نیا ں دی ہیں جس کی وجہ سے آج ملک میں جمہوریت پنپ رہی ہے یہ پیپلز پارٹی کی قر با نیوں کا ثمر ہے انتخا بات میں عوام پیپلز پا رٹی کو بھا ری مینڈ یٹ کیساتھ کا میا ب کر یگی اور بلا ول بھٹو کو وزیر اعظم بنا ئیں گے ان کا کہنا تھا کہ ورکر پا رٹی کا سر ما یہ ہیں ان کے خد شات دور کر لیے گئے ہیں اگر ور کرو ں کی دل آزاری ہو ئی ہے تو میں ان سے معذ رت چاہتا ہو ں ہمیں آپس کے اختلا فات کو دور کر کے الیکشن پر بھر پور تو جہ دینا ہو ی کیو نکہ سیا سی مخا لفین ہما رے اختلا فات کا فا ئدہ اٹھا نے کیلئے نا کا م کو شش کر رہے تھے آج کے پرگروام نے منفی منصو بو ں پر پا نی پھیر دیا ہے کیو نکہ ہمیں پیپلز پارٹی اور اس کے عوام کے علا وہ کو ئی عز یز نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مقا می امیدوارو ں کیساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کر سکتی ہے اس حوالے سے تما م فیصلے پا رٹی قیا دت کر یگی ہم الیکشن کی بھر پور تیا ری کر رہے ہیں جلد انتخا بی کمیٹیا ں تشکیل دی جا ئیں گی ان کا کہنا تھا کہ نصیر آباد ڈویژن کے تما م حلقوں میں پیپلز پا رٹی نے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں اور تما م بھر پور مقابلہ کر یں گے ان کا کہنا تھا کہ بلو چستان عوامی پا رٹی سمیت تما م پا رٹیو ں کیساتھ رابطے میں ہیں چند ہفتو ں کے بعد تما م صو رتحا ل واضع ہو جا ئے گی ۔