نوابزادہ میرنعمت اللہ خان زہری سے عوامی وفودکی ملاقات ،انتخابات میں حمایت کی یقین دہانی کاسلسلہ جاری

ہفتہ 23 جون 2018 17:36

سکندرآبادسوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) نوابزادہ میرنعمت اللہ خان زہری سے عوامی وفودکی ملاقات اورانتخابات میں حمایت کی یقین دہانی کاسلسلہ جاری، سیدحفیظ شاہ کی سربراہی میں مختلف قبائل کے سرکردہ شخصیات نے تخت جھالاوان انجیرہ میں پی بی 36 سے آزادامیدوار نوابزادہ میرنعمت اللہ خان زہری سے ملاقات کرکے ان کی بھرپورحمایت کااعلان کردیا،جن میں نغاڑسے میرعبدالخالق رئیسانی حاجی عبدالحلیم رئیسانی اوران کے رفقاء عالیزئی سے پیرمحمدعالیزئی منظوراحمدریکزئی گدرسے جمال الدین کی قیادت میں ایک وفد اوردمب سوراب سے ٹکری محمداسماعیل عیسی زئی حاجی محمدعیسی عیسی زئی اپنے خاندان کے سینکڑوںافراد کے ہمراہ نوابزادہ میرنعمت اللہ خان زہری کی حمایت کااعلان کیااس موقع پرنوابزادہ میرنعمت اللہ خان زہری نے اپنے قافلے میں نئے شامل ہونیوالے ساتھیوں کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب کامشترکہ مقصدعلاقے کی ترقی اورخوشحالی ہے کامیابی حاصل کرنے کے بعد شہیدسکندرآباد کوایک مثالی ضلع بناکراپنے دیرینہ خواب کوعملی جامہ پہنائیں گے،انہوںنے کہاکہ دھوکہ اورفریب کے بجائے سنجیدہ سیاست اورعملی اقدامات پریقین رکھتے ہیںہم نے یہاں کی ترقی اورخوشحالی کے لئے جوجدوجہدکی ہے اس کی گواہی ضلع شہیدسکندرآبادکی باشعورعوام دے گی ،سکندرآبادکے حوالے سے ایک جامع وژن پرکام کررہے ہیںاس کی تکمیل عوام کے اعتماداورحمایت سے ممکن ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :