بی این پی عوام کے لیے امید کی آخری کرن ہے،بی این پی کی جدوجہد کا محور شروع سے ہی بلوچستان اور بلوچ قوم رہی ہے،حمید بلوچ

ہفتہ 23 جون 2018 17:36

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حمید بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ بی این پی عوام کے لیے امید کی آخری کرن ہے۔بی این پی کی جدوجہد کا محور شروع سے ہی بلوچستان اور بلوچ قوم رہی ہے۔بی این پی نے مشکل سے مشکل مراحل میں بھی ہمیشہ عوامی حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کی ہے انتخابات میں بی این پی بلوچ قومی حقوق کے حصول اور وسائل وسائل کے تحفظ کے لیے میدان عمل میں آئی ہے تاکہ پارلیمنٹ کے فورم سے بلوچستان کے عوام کے حقوق ناانصافیوں کا ازالہ ممکن ہو اور جعلی نمائندوں کا راستہ روکا جاسکے۔

عوامی خدمت ہماری سیاست کا اولین ترجیح رہی ہے عوام کی خدمت اور بلوچستان کے ترقی و خوشحالی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

عوام فرسودہ اور روایتی نمائندوں کو انتخابات میں مکمل مسترد کرکے اپنے ووٹ کے طاقت سے بی این پی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ بلوچستان سے دروغ گوئی کی سیاست کا مکمل خاتمہ ممکن ہو اور بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کے راہ پر گامزن کیا جاسکے۔بلوچ وجود و تشخص کی بحالی و حفاظت کے لیے ہمیشہ سے برسرپیکار ہیں اور آئندہ بھی بلوچ کاز کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گی.پارٹی کارکن انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مخالفین کو اپنے نظریاتی ووٹوں سے شکست فاش دیکر بلوچستان کو ان جعلی وکرپٹ نمائندوں سے ہمیشہ کے لیے نجات دلائیں۔

متعلقہ عنوان :