اسداللہ بھٹو نے فارم بحالی کیلئے اپیل داخل کردی،تمام فریقین کو نوٹس جاری،پیر کو شنوائی ہوگی

ہفتہ 23 جون 2018 17:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنماء اور این اے 242پر نامزد امیدوار اسداللہ بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی کی بحالی کیلئے ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل ٹربیونل میں اپیل داخل کردی، عدالت نے تمام فریقین ،الیکشن کمیشن ،اسٹیٹ بنک اور متعلقہ آر او کو نوٹس جاری کردیئے ہیں جس کی شنوائی پیر25جون کو ہوگی۔

(جاری ہے)

اسداللہ بھٹو ومولانا غیاث آج کوئٹہ ٹائون میں عید ملن سے خطاب کریں گے ۔