اسداللہ بھٹو ومولانا غیاث( کل) کوئٹہ ٹائون میں عیدملن سے خطاب کریں گے

ہفتہ 23 جون 2018 17:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل زون گجرو کے تحت عید ملن پارٹی کل اتوار 24جون کو (کل) صبح گیارہ بجے کوئٹہ ٹائون میں ہوگی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی مرکزی رہنماء واین اے 242سے نامزد امیدوار اسداللہ بھٹو،پی ایس 99سے نامزد امیدوار مولانامحمد غیاث ہوں گے،عید ملن پارٹی میں زون گجرو کے کارکنان ومعززین علاقہ شرکت کریں گے جبکہ تقریب سے امیر زون عبدالواحد اور امین اشعر بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :