Live Updates

لاہور کی ٹکٹوں کی تقسیم میں بے حد ناانصافی ہوئی ہے ، عمران خان تمام فیصلے چھان بین کے بعد کریں ، ولید اقبال

جن کارکنوں نے مصیبتیں جھیلیں انہیں نظر انداز کیا گیا،شاہ محمود قریشی نے ایک فہرست سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا ، ایسے لوگوں کو ٹکٹ جاری کئے گئے جنہیں کوئی نہیں جانتا،میں عمران خان کے ساتھ تھا ہوں اور رہوں گا ، مجھے کسی ٹکٹ کا لالچ نہیں تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال کا پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 23 جون 2018 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے کہا ہے کہ لاہور کی ٹکٹوں کی تقسیم میں بے حد ناانصافی ہوئی ہے ، عمران خان تمام فیصلے چھان بین کے بعد کریں ، جن کارکنوں نے مصیبتیں جھیلیں انہیں نظر انداز کیا گیا،شاہ محمود قریشی نے ایک فہرست سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا ،یسے لوگوں کو ٹکٹ جاری کئے گئے جنہیں کوئی نہیں جانتا،میں عمران خان کے ساتھ تھا ہوں اور رہوں گا۔

مجھے کسی ٹکٹ کا لالچ نہیں ہے۔ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ لاہور کی ٹکٹوں کی تقسیم میں بے حد ناانصافی ہوئی ہے ، کارکنان کا استحصال ہوا ہے ، پچھلے تین ہفتوں سے مجھے کارکنوں کے طعنے سننا پڑ رہے ہیں ، عمران خان تمام فیصلے چھان بین کے بعد کریں ، جن کارکنوں نے مصیبتیں جھیلیں انہیں نظر انداز کیا گیا، یہ میری ذات کا نہیں کارکنوں کا مسئلہ ہے ،شاہ محمود قریشی نے ایک فہرست سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا ، لاہور کی ٹکٹوں کے فیصلے پر پارلیمانی بورڈ سے غلطیاں ہوئی ہیں ، ہمیں پارٹی چیئرمین عمران خان کی مشکلات کا ادراک ہے ، جہانگیر ترین نے کہا کہ خواتین کی فہرست درست نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہمارے کارکنوں میں بہت تشویش پائی جاتی ہے ، ایسے لوگوں کو ٹکٹ جاری کئے گئے جنہیں کوئی نہیں جانتا، میں عمران خان کے ساتھ تھا ہوں اور رہوں گا۔ مجھے کسی ٹکٹ کا لالچ نہیں ہے ، نا انصافی کے خلاف آواز بلند کرنا ہمارا حق ہے۔ ولید اقبال نے کہا کہ لاہور کی ٹکٹوں کے فیصلے جلد بازی میں کئے گئے ، لاہور اب خاموش نہیں رہے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات