ڈیرہ اسماعیل خان، شادی شدہ خاتون نے ماں باپ کے گھر سے واپس شوہر کے گھر جاتے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مارکر زخمی کرلیا

ہفتہ 23 جون 2018 18:15

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) روڈی خیل میں شادی شدہ خاتون نے اپنے ماں باپ کے گھرسے واپس اپنے شوہرکے گھرجانے پردلبرداشتہ ہوکرپستول سے فائرکرکے خود کو زخمی کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود میں روڈی خیل میں ثمینہ بی بی زوجہ شوکت بلوچ جس کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی اوروہ اپنے ماں باپ کے گھرروڈی خیل آئی ہوئی تھی اس دوران اس کے بھائیوں نے اس کوکہاکہ وہ واپس اپنے شوہر کے گھر جائے جس پراس نے دلبرداشتہ ہوکرگھر میں پڑے پستول سے فائرکرکے خود کو زخمی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :