رکشہ موٹر سائیکل کراسنگ کے دوران معمولی تلخ کلامیپر ڈنڈے کے وار سے ایک شخص قتل

ہفتہ 23 جون 2018 18:23

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) رکشہ موٹر سائیکل کراسنگ کے دوران معمولی تلخ کلامی ڈنڈے کے وار سے ایک شخص مار ڈالا پولیس نے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق منظور حسین سکنہ ٹبہ اکبرشاہ نے تھانہ صدر پولیس کو بیان دیا کہ ان کے دروازے پر دستک ہوئی جس پر دروازہ کھولا تو باہر آصف،راشد،کاشف،عاطف،عاشق،فرحان،حمیرکھڑے تھے جنہوں نے غلیظ گالیاں دینا شروع کردی شور شرابے کی آواز پر میرا والد ظہور حسین بھی باہر اگیا جس پر حمیر نے ڈنڈا سے حملہ کیا اور دیگر نے بھی سوٹی،مکوں سے مارنا شروع کردیا مضروب ہونے پر ٹی ایچ کیو لائے جوہسپتال کے گیٹ پر ہی دم توڑ گیا تھانہ صدر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے

متعلقہ عنوان :