نوکری کا جھانسہ دیکرشہری سے 50ہزاربٹورنے والے شخص کے خلا ف فراڈ کا مقدمہ درج

ہفتہ 23 جون 2018 18:23

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) نوکری کا جھانسہ دیکرشہری سے 50ہزاربٹورنے والے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق غلام عباس سکنہ بستی کھوکھر نے تھانہ صدر پولیس کو درخواست دی کہ احسان اللہ ڈھڈی لنڈی نشیب سے اس کے تعلقات تھے جس نے درجہ چہارم کی سرکاری نوکری کرانے کا کہا اور مجھ سے 50ہزار روپے لیے جبکہ نہ سرکاری دلوائی اور پیسے واپس مانگنے پرسنگین نوعیت کی دھمکیاں دے رہا ہے پولیس نے مذکورہ شخص کے خلاف فراڈ کرنے پرمقدمہ درج کرلیا ہے

متعلقہ عنوان :