ٹی ایچ کیو ہسپتال دریا خان میں نوسربازعورتوں نے لیڈی ہیلتھ ورکرکو لوٹ لیا،اے ٹی ایم کارڈ ،موبائل فون، سروس کارڈ ونقدی لے کر فرار

ہفتہ 23 جون 2018 18:23

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) ٹی ایچ کیو ہسپتال میں نوسربازعورتوں نے لیڈی ہیلتھ ورکرکو لوٹ لیا ATMکارڈ ،موبائل فون، سروس کارڈ ونقدی سے محروم کردیاتفصیلات کے مطابق تحسین اخترلیڈی ہیلتھ ورکر نے تھانہ سٹی پولیس کو درخواست دی کہ ہسپتال کی گیلری میں کھڑی دو نامعلوم عورتوں نے اس کا پرس چھین لیا جس میں ATMکارڈ،موبائل فون،سروس کارڈ اورنقدی مبلغ تین ہزار روپے موجود تھے نوسرباز عورتیں واردات کے بعد غائب ہوگئیں تھانہ سٹی پولیس نے نامعلوم نوسرباز عورتوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

متعلقہ عنوان :