منکوحہ عورت کا زبردستی دوسرا نکاح کرانیوالے 15افراد کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 23 جون 2018 18:23

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) منکوحہ عورت کا دوسرا نکاح کرانیوالے 15افراد کے خلاف تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق امان اللہ سکنہ 14ٹی ڈی اے پپلاں نے تھانہ صدر پولیس کو درخواست دی کہ خدیجہ بی بی کے بدلے اس کا نکاح وشادی کلثوم بی بی سکنہ ڈگراعوان کے ساتھ ہوئی لیکن رخصتی نہ ہوئی مقامی عدالت میں تنسیخ نکاح دعویٰ دائر کیا جو خارج ہوگیا کلثوم بی بی کا نکاح اعجاز سکنہ ڈگراعوان دریاخان سے کرادیا گیا منکوحہ ہونے کے باوجود فراڈ سے دوسرا نکاح کرایاجو شرعی لحاظ سے بھی قابل جرم فعل ہے جس پرتھانہ صدرپولیس نے محمداعجاز، کلثوم بی بی سمیت دیگر15کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

متعلقہ عنوان :