حافظ آباد میں تیز رفتار گھوڑا بے قابو ہو کر گندے نالے میں جا گرا، ریسکیو اہلکاروں نے کرین سے ڈیڑھ گھنٹے کی کوشش کے بعد نکال لیا

ہفتہ جون 18:28

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) حافظ آباد میں تیز رفتار گھوڑا بے قابو ہو کر گندے نالے میں جا گرا۔مقامی افراد گہرے اور تنگ نالے میں پھنسے گھوڑے کو نکالنے کی کوشش کرتے رہے تاہم ریسکیو اہلکاروں نے کرین کے زریعے ڈیڑھ گھنٹے کی کوشش کے بعد نکال لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں محمد اسلم اپنے گھوڑے کو ڈیرہ پر لیجا رہا تھا کہ قدیر پورہ ونیکے روڑ کے قریب اسکا گھوڑا تیز رفتار کے باعث بے قابو ہو کر آٹھ فٹ گہرے نالے میں جا گرا،گھوڑا تنگ نالے میں پھنس گیا ،گھوڑے کے مالک اور مقامی افراد نے نالے سے گھوڑے کو نکالنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔

گھوڑے کو نکالنے کے لئے ریسکیو 1122کے اہلکاروں کو بلایا گیا جنہوں نے ڈیڑھ گھنٹے کی کاوش کے بعد کرین کے زریعے گھوڑے کو گندے نالے سے نکال لیا۔نالے میں گرنے کے باعث گھوڑا زخمی بھی ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :