پر امن اور شفا ف انتخا با ت کا انعقاد ہم سب کی قو می ذمہ دا ری ہے،الیکشن کمیشن پا کستا ن کی طر ف سے جاری شدہ کو ڈ آف کنڈ کٹ کی مکمل پا سدار ی کو ہر حال میں یقینی بنا یا جا ئے،ڈپٹی کمشنر نارووال ذیشا ن جا و ید

ہفتہ جون 18:28

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر نارووال ذیشا ن جا و ید نے کہا ہے کہ پر امن اور شفا ف انتخا با ت کا انعقاد ہم سب کی قو می ذمہ دا ری ہے ،،الیکشن کمیشن پا کستا ن کی طر ف سے جاری شدہ کو ڈ آف کنڈ کٹ کی مکمل پا سدار ی کو ہر حال میں یقینی بنا یا جا ئے ۔انہو ں نے یہ با ت آج اپنے دفتر میں قو می انتخابا ت کے حوا لے سے منعقد ہ اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کہی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و فوکل پرسن خرم شہزاد ، نارووال ، شکر گڑھ اور ظفروال کی تحصیلو ں کے اسسٹنٹ کمشنر زمیا ں احسن رفیق ،نا صر ولا یت لنگڑیا ل، مظہر اقبا ل ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید با سط علی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسڑکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹر شہزاد اعوان ، ڈپٹی ڈا ئر یکٹر لو کل گورنمنٹ سجا د منیر اور ڈپٹی ڈا ئر یکٹر انفارمیشن زاہد ہما شا ہ نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

ڈسڑکٹ الیکشن کمشنر نارووال نے اجلاس کو الیکشن کمیشن آف پاکستان اور پنجاب الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ ( انتخابی قواعد وضوابط ) کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر نے تینوں اے سی صاحبان کو ہدایت کے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں وا قع پو لنگ اسٹیشنو ں کا بذات خود وزٹ کر یں اور تما م ضروری سہو لیا ت کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے حوا لے سے تین دن کے اند راند ر رپو رٹ دیں ۔

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہد ا یت کی کہ وہ ضلع بھر کے تما م انتخا بی امید واروں کی طر ف سے بلا امیتا ز الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کی مکمل پا بند ی کر وا ئیں اور اس مقصد کے لیے تما م امید واروں کو انتخا بی کو ڈ آف کنڈ کٹ ارسال کیے جا نے کو ہر حا ل میں یقینی بنا ئیں ۔ڈپٹی کمشنر نارووال نے انہیں ہد ایت کی کہ وہ ٹرانسپو رٹ پلا ن ،پو لنگ اسٹیشن پر چار دیو اری ،پا نی و بجلی جیسی تما م ضروریا ت کو یقینی بنا ئے جا نے کے حوا لے سے حتمی رپو رٹ جلد از جلد ارسا ل کر یں ۔