منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ کے خلاف کریک ڈائون جاری ،20لیٹر شراب ، پسٹل30بور معہ 3ضرب گولیاںملزم کے قبضے سے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کردیا گیا

ہفتہ جون 18:28

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) ڈی پی او نارووال کاشف اسلم کی زیر قیادت منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اطہر علی کی ٹیم ایس ایچ اوتھانہ سٹی نارووال ، اشتیاق احمد نے ملزم اشتیاق احمد ولد محمد شریف قوم بھٹی ساکن محلہ حیدر پارک نارووال کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوتھانہ صدر نارووال ،محمد اسلام نے ملزم عمر ساکن علی آباد کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل30بور معہ 3ضرب گولیاں برآمد کر لیں ۔ ڈی ایس پی ظفروال حافظ عطاء الرحمن کی ٹیم ایس ایچ اوتھانہ ظفروال ،محمداکرنے ملزم جہانگیر عرف جہانگیرہ ساکن ملہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 5لیٹر شراب برآمد کر لی ۔ ڈی ایس پی شکر گڑھ محمود احمد کی ٹیم ایس ایچ اوتھانہ صدر شکر گڑھ ،افضل نے ملزم محمد عثمان ساکن گمٹالہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ 2ضرب گولیاں برآمد کر لیں ۔تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :