محکمہ واسا نے واسا کے 7 ہزار سے زائد ملازمین کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے آئی ٹی بورڈ پنجاب سے تعاون طلب کر لیا

ہفتہ 23 جون 2018 18:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) محکمہ واسا نے واسا کے 7 ہزار سے زائد ملازمین کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے آئی ٹی بورڈ پنجاب سے تعاون طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے واسا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ واسا میں باقاعدہ ہیومن ریسورس سسٹم رائج کیا جائے گا، نئی آئی ٹی لیب بنائی جائے گی، اس کے لئے سٹاف بھی بھرتی کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق محکمہ واسا کے ملازمین کی پرسنل فائل کے قواعد اور تنخواہوں کی وصولی کے معاملات کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :