Live Updates

پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے پر غور شروع کر دیا

ہفتہ 23 جون 2018 18:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما ولید اقبال بھی اپنی پارٹی کی قیادت سے اختلافات کے بعد میدان میں آ گئے ہیں انہوںنے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے پر سوچ بچار شروع کر دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما ولید اقبال پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے لئے دبائو ہے تاہم ولید اقبال نے چیئرمین عمران خان کا ساتھ دینا ہے یا پھر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنا ہے تاحال اس بات کا فیصلہ نہیں کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات