فیصل آباد،گلستان کالونی میں جائیداد کی خاطر باپ نے بیٹے کوموت کی نیند سلا دیا

ہفتہ جون 18:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) گلستان کالونی میں جائیداد کی خاطر باپ نے بیٹے کوموت کی نیند سلا دیا‘ شہر اور نواح میں دیگر سنگین واقعات کے دوران تین نوجوانوں کو قتل کر دیا گیا ‘ پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ سر گودھا روڈ کے علاقے اکبر چوک گلستان کالونی میں خدائی پلازہ کے مالک رانا جمیل کا اپنے بیٹے رانا خالد کے ساتھ پلازہ کی فروخت پر تنازعہ چل رہا تھا اس بناء پر گزشتہ رات گئے رانا جمیل نے گولیاں مار کر اپنے بیٹے رانا خالد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ‘ ایک گھنٹہ کی تاخیر سے موقع پر پہنچنے والی پولیس نے نعش قبضے میں لے لی اور ملزم کو قابو کر لیا‘ تھانہ نشاط آباد کے محلہ حیدر آباد میں دیرینہ رنجش کی بناء پر سفاک افراد نے گولیاں مار کر وسیم کو قتل کر دیا ‘ تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے چک نمبر410گ ب میں معمولی جھگڑے کے دوران ملزمان نے علی شیر کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا علی شیر کے نازک اعضا پر شدید چوٹیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ‘ جڑانوالہ کے نواحی گائوں 58گ ب میں بااثر افراد نے ایوب کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :