فیصل آباد،کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی لاش مارچری یونٹ منتقل

ہفتہ 23 جون 2018 18:37

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) بارش کے دوران لاری اڈا فیصل آباد میں بسوں پر سامان لوڈ کرنیوالا ہیلپر کرنٹ لگنے سے جاں بحق‘نعش مارچری یونٹ منتقل ‘بتایا گیاہے کہ 45سالہ محمدعلی لاری اڈا میں بسوں پر سامان لوٹ کرتا تھا اور اس نے اپنی رہائش عارضی طور پر لاری اڈا میں ہی رکھی ہوئی تھی ‘گزشتہ شب ہونیوالی بارش کے دوران اس کولگنے والا بجلی کا زور دارجھٹکا جان لیوا ثابت ہوا اور وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہارگیاجس کی آبائی رہائش بارے ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے ‘پولیس نے نعش مارچری یونٹ الائیڈ ہسپتال منتقل کرکے ورثا ء کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :