فیصل آباد، ایک شخص ٹرین کے نیچے آکر جان کی بازی ہار گیا

ہفتہ 23 جون 2018 18:37

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء)پل نشاط آباد سے جانب بھائی والا ایک شخص ٹرین کے نیچے آکر جان کی بازی ہار گیا ، بتایا گیا ہے کہ آج صبح سویرے بکریاں چرانے والا 40سالہ نامعلوم شخص ٹرین کے نیچے آگیا ، مذکورہ ٹرین آنے پر بکریاں کو بچارہا تھا کہ اچانک خود ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا ، بکریاں بچاتے ہوئے مرنے الے چرواہے کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم اس کے ورثاء کی تلاش کے لئے کوششیں جاری ہیں۔