Live Updates

الیکشن کمیشن کا تمام امیدواروں اور سیاسی قائدین کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

صوبائی چیف سیکریٹریز کو مراسلہ جاری ملک بھر میں دس ہزار سے زائد سیاستدانوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی

ہفتہ جون 18:37

الیکشن کمیشن کا تمام امیدواروں اور سیاسی قائدین کو مکمل سیکیورٹی فراہم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں انتخابی عملے، امیدواروں اور سیاسی قائدین کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز کو خصوصی مراسلہ جاری کر دیا ،ملک بھر میں دس ہزار سے زائد سیاستدانوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز کو خصوصی مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ عام انتخابات کے صاف شفاف انعقاد کیلئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے جلد لگائے جائیں۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو بھی سیکیورٹی دی جائے۔۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے مراسلے میں کہا کہ چاروں حکومتیں امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کریں، امیدواروں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات کی رو سے عمران خان،، شہباز شریف،، آصف زرداری،، بلاول بھٹو زرداری،، مولانا فضل الرحمان سمیت ملک بھر میں دس ہزار سے زائد سیاستدانوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔۔
بلاول بھٹو بمقابلہ شیخ رشید سے متعلق تازہ ترین معلومات