امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا پر عائد پابندیوں میں توسیع کر دی

2008 میں عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں میں توسیع ایک صدارتی فرمان کے ذریعے کی گئی

ہفتہ 23 جون 2018 18:37

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا پر پہلے سے عائد پابندیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے پابندیوں میں توسیع کرتے ہوئے واضح کیا کہ ابھی بھی شمالی کوریا کا غیرمعمولی خطرہ موجود ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وہ یہ کہہ چکے ہیں کہ شمالی کوریا اب امریکا کے لیے کوئی جوہری خطرہ نہیں رہا۔ 2008 میں عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں میں توسیع ایک صدارتی فرمان کے ذریعے کی گئی۔ ٹرمپ نے شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان سے بارہ جون کو سنگاپور میں ملاقات کے بعد کہا تھا کہ پابندیوں میں کمی یا نرمی کا انحصار جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کی پیش رفت پر ہے۔۔

متعلقہ عنوان :