مہاجر مخالف جماعت کو مخلوط حکومت سازی کی دعوت دونگا،سلو وینین صدر

ہفتہ جون 18:40

لیو بلیانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) سلووینیہ کے صدر بورٹ پاہور نے کہا ہے کہ مہاجر مخالف جماعت سلووینین ڈیموکریٹک پارٹی (ایس ڈی ایس)کو مخلوط حکومت سازی کی دعوت دی جائیگی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلووینیہ کے صدر بورٹ پاہور نے کہا کہ وہ مہاجرت مخالف جماعت سلووینین ڈیموکریٹک پارٹی (ایس ڈی ایس)کو مخلوط حکومت سازی کی دعوت دیں گے۔ یہ پارٹی 3جون کے الیکشن میں سب سے بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھری تھی۔ دائیں بازو کی جانب جھکا رکھنے والی اس سیاسی جماعت نے 90سیٹوں والی ملکی پارلیمان میں 25نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ ایس ڈی ایس نے کہا کہ وہ حکومت سازی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون کرنے پر تیار ہے۔۔

متعلقہ عنوان :