رواں برس چینی کی پیداوار میں 14 لاکھ ٹن اضافہ

ہفتہ 23 جون 2018 18:43

رواں برس چینی کی پیداوار میں 14 لاکھ ٹن اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) رواں سیزن میں چینی کی پیداوار مقامی ضرورت سے 14 لاکھ ٹن زائد رہی، ملک میں چینی کی پیداوار 64 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی پیداوار گذشتہ سیزن کے مقابلے 5 لاکھ ٹن کم رہی۔

(جاری ہے)

گذشتہ سیزن میں 69 لاکھ ٹن چینی زیادہ پیدا ہوئی تھی مگر اس کے باوجود ملک میں چینی کی پیداوار مقامی ضرورت سے اب بھی 14 لاکھ ٹن زائد ہے، چینی کی مقامی ضرورت لگ بھگ 50 لاکھ ٹن ہے۔ماہرین کے مطابق ملک میں چینی کی پیداوار میں اضافے کے لئے ضروری ہے کہ حکومت چینی کی برآمدات کے کوٹے کا برقت درست تعین کرے اور سپورٹ پرائز دیکھ بھال کر سیٹ کرے جس سے کاشتکاروں اور شوگر ملرز کسی ایک کا بھِی استحصال نہ ہو۔۔